سورة المآئدہ - آیت 29

إِنِّي أُرِيدُ أَن تَبُوءَ بِإِثْمِي وَإِثْمِكَ فَتَكُونَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ ۚ وَذَٰلِكَ جَزَاءُ الظَّالِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

میں چاہتا ہوں کہ تو اپنا گناہ اور میرا گناہ حاصل کرکے لے جائے تاکہ تو دوزخیوں میں ہوجائے اور ظالموں کی یہی سزا ہے ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

42۔ ہابیل نے کہا کہ میں تمہارے سامنے اس لیے جھک رہا ہوں، اور تمہیں اس لیے نقصان نہیں پہنچانا چاہتا ہوں کہ قیامت کے دن جب تم اللہ کے حضور کھڑے ہو تو تمہارے سر میرے قتل کا گناہ، اور وہ گناہ بھی ہو جو تم نے میرے قتل سے پہلے کیا تھا، یا جس کی وجہ سے تمہاری قربانی قبول نہیں ہوئی، اور ان دونوں گناہوں کی وجہ سے تمہارا ٹھکانا جہنم ہوگا۔