سورة المآئدہ - آیت 9
وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ۙ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ عَظِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ایمان دار اور نیک اعمال لوگوں کو خدا نے وعدہ دیا ہے کہ ان کے لئے مغفرت اور اجر عظیم ہے ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
30۔ اس آیت میں اللہ نے اہل ایمان اور عمل صالح کرنے والوں کو خوشخبری دی ہے کہ اللہ ان کے گناہوں کو معاف کردے گا اور جنت میں مقام عطا فرمائے گا۔