سورة النسآء - آیت 157

وَقَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللَّهِ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَٰكِن شُبِّهَ لَهُمْ ۚ وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ ۚ مَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتِّبَاعَ الظَّنِّ ۚ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ان کے اس قول کے سبب کہ ہم نے عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) رسول اللہ کو قتل کردیا حالانکہ نہ اسے قتل کیا اور نہ اسے سولی پر چڑھایا لیکن وہ شبہ میں پڑگئے اور وہ جو اس کے بارہ میں اختلاف رکھتے ہیں اس کی نسبت شک میں ہیں ، انہیں اس کا علم نہیں لیکن وہ گمان کی پیروی کرتے ہیں اور یقینا اس کو قتل نہیں کیا ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔