سورة البقرة - آیت 56

ثُمَّ بَعَثْنَاكُم مِّن بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر ہم نے تمہاری موت کے بعد تمہیں پھر اٹھا کھڑا کیا شاید کہ تم شکر کرو ۔(ف ١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

لیکن اللہ نے اپنے فضل و کرم سے ان کو دوبارہ زندہ کردیا، یہ اللہ کا ان پر ایک اور احسان تھا۔