سورة النسآء - آیت 138
بَشِّرِ الْمُنَافِقِينَ بِأَنَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
منافقوں کو خوشخبری سنا دے کہ ان کے لئے دکھ دینے والا عذاب ہے ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
132۔ آیات 138، 139 میں انہی منافقین کا انجام بتایا گیا ہے کہ قیامت کے دن ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا، اس لیے کہ انہوں نے مؤمنوں کے بجائے کافروں کو اپنا دوست بنا لیا۔