سورة النصر - آیت 2

وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور تونے دیکھ لیا کہ آدمی اللہ کے دین میں فوج فوج داخل ہورہے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(2)اور قبائل عرب گروہ درگروہ اللہ کے دین میں داخل ہو رہے ہیں ابتدائے اسلام کی طرح نہیں جب لوگ کافروں کے ڈر سے اکا دکا اسلام میں داخل ہوتے تھے۔