سورة الماعون - آیت 6
الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ جو دکھاوا کرتے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (6)میں اللہ تعالیٰ نے ان منافقین کی حقیقت کھول دی کہ ان کی نماز لوگوں کے دکھاوے کے لئے ہوتی ہے، چونکہ وہ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، اس لئے وہ اپنی اس نماز سے نہ ثواب کی امید رکھتے ہیں اور نہ عذاب و عقاب کا خوف۔ اس بات کو اللہ تعالیٰ نے سورۃ النساء آیت (142)میں یوں بیان فرمایا ہے : ﴿ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ يُخَادِعُونَ اللَّهَ وَهُوَ خَادِعُهُمْ وَإِذَا قَامُوا إِلَى الصَّلَاةِ قَامُوا كُسَالَىٰ يُرَاءُونَ النَّاسَ وَلَا يَذْكُرُونَ اللَّهَ إِلَّا قَلِيلًا Ĭ۔