الَّذِي أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍ وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ
جس نے بھوک میں انہیں کھانا دیا اور خوف سے انہیں امن بخشا۔
(4)ابن زید کہتے ہیں کہ عرب کے لوگ ایک دوسرے پر چھاپہ مارتے تھے اور ایک دوسرے کو قیدی بنا لیتے تھے اہل حرم کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا تھا لوگوں کے دلوں میں حرم کی عزت ان پر حملہ کرنے سے باز رکھتی تھی، پھر انہوں نے سورۃ القصص کی آیت (57) پڑھی﴿ أَوَلَمْ نُمَكِّن لَّهُمْ حَرَمًا آمِنًا يُجْبَىٰ إِلَيْهِ ثَمَرَاتُ كُلِّ شَيْءٍ Ĭ ” کیا ہم نے انہیں امن و امان اور مرمت والے حرم میں جگہ نہیں دی جہاں تمام اقسام کے پھل کھچے چلے آتے ہیں“ نیز سورۃ العنکبوت کی آیت (67) پڑھی : ﴿ أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا آمِنًا وَيُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ Ĭ” کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم نے حرم کو پرامن بنا دیا ہے حالانکہ اس کے اردگرد سے لوگ اچک لئے جاتے ہیں۔ “