سورة الهمزة - آیت 7
الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ آگ جو دلوں کو جھانک لیتی ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(7)اور جو اپنی شدت اور تیزمی کے سبب جسموں کے راستے دلوں تک پہنچ جائیگی، یعنی اس کی تکلیف اور سختی دلوں کو ہمہ دم بے چین اور مضطرب رکھے گی۔