سورة الهمزة - آیت 4

كَلَّا ۖ لَيُنبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ہرگز نہیں ، وہ روندنے والی میں پھینکا جائے گا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(4)اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس کا گمان غلط ہے، اسے موت آئے گی اور اس عارضی زندگی کے بعد دائمی زندگی آئے گی جس میں اسے اپنے برے اعمال کی سزا بھگتنی ہوگی، اور قیامت کے دن اس آگ میں اسے ڈال دیا جائے گا، جو اس کے اندر ڈالی جانے والی ہر چیز کو نیست و نابود کر دے گی۔