سورة الهمزة - آیت 3

يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سمجھتا ہے کہ اس کا مال ہمیشہ اسے رکھے گا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(3)ایسا شخص دولت کے نشے میں موت اور اس کے بعد کے انجام کو بھول جاتا ہے اور گمان کرنے لگتا ہے کہ اسے کبھی موت نہیں آئے گی اور وہ ہمیشہ دنیا میں رہے گا۔