سورة العاديات - آیت 2
فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر پتر جھاڑ کر آگ نکالنے والوں کی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(2)اور ان گھوڑوں کی قسم جن کے تیز دوڑنے کے سبب ان کے کھروں کی رگڑ سے راہ کے پتھروں سے چنگاریاں اڑنے لگتی ہیں۔