سورة الزلزلة - آیت 6

يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِّيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اس دن لوگ مختلف حالتوں میں لوٹیں گے ۔ تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(6)جس دن زمین کی وہ حالت ہوگی جو اوپر بیان کی گئی، اس دن لوگ اپنی قبروں سے نکل کر مختلف جماعتوں میں میدان حساب کی طرف دوڑ پڑیں گے تاکہ وہ اپنے اعمال کا نتیجہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں، بعض لوگوں نے اس کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ لوگ میدان حساب سے اپنی اپنی حالتوں اور اپنے اپنے اعمال کے مطابق جنت یا جہنم کی طرف چل پڑیں گے، کوئی مطمئن ہوگا اور کوئی خائف، اہل جنت کا رنگ سفید ہوگا اور اہل جنم کا سیاہ اور بعض لوگ دائیں طرف جائیں گے اور بعض دوسرے بائیں طرف، یعنی اپنے عقائد و اعمال کے اختلاف کے مطابق ان کی حالتیں مختلف ہوں گی۔