سورة الزلزلة - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

(شروع) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والاہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

سورۃ الزلزال مدنی ہے، اس میں آٹھ آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ الزلزال نام : پہلی آیت کے لفظ﴿ زِلْزَالَهَا Ĭ سے ماخوذ ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت ابن عباس (رض) اور قتادہ کے نزدیک مدنی ہے اور ابن مسعود و جابر (رض) اور عطاء کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ ﴿ إِذَا زُلْزِلَتِ Ĭ مدینہ میں نازل ہوئی تھی۔ ترمذی، ابن مردویہ اور بیہقی نے انس (رض) سے روایت کی ہے، رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا :” جو شخص ﴿ إِذَا زُلْزِلَتِ Ĭ پڑھے گا، اسے نصف قرآن کا ثواب ملے گا اور جو ﴿ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ Ĭ پڑھے گا اسے ایک تہائی قرآن کا ثواب ملے گا، اور ﴿ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ Ĭ پڑھے گا، اسے ربع قرآن کا ثواب ملے گا۔ “