سورة العلق - آیت 13

أَرَأَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بھلا دیکھ تو اگر اس نے (قرآن کو جھٹلایا اور منہ موڑا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(13)وہ کافر و مجرم انسان جو میرے بندے اور رسول کو نماز پڑھنے سے روکتا ہے، ایمان و اسلام سے روگردانی کرتا ہے، اور بعث بعدالموت اور حساب و جزا کا انکار کرتا ہے، اس کا اس دن کیا حال ہوگا جب وہ میدان محشر میں اپنے رب کے سامنے کھڑا ہوگا۔