سورة العلق - آیت 8

إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الرُّجْعَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بے شک تیرے رب کی طرف لوٹ جانا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(8)اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو مخاطب کر کے فرمایا کہ ابوجہل ہو یا اور کوئی ظالم و سرکش، بہرحال اسے لوٹ کر آپ کے رب کے پاس ہی آنا ہے، اور ہم اس سے ضرور انتقام لیں گے۔