سورة التين - آیت 4

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کہ ہم نے آدمی کو خوب سے خوب اندازہ (یعنی خوبصورت ) پیدا کیا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(4)ابتدائی تین آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے انجیر، زیتون، طورسینا اور بلد امین (مکہ مکرمہ) کی قسم کھانے کے بعد فرمایا کہ ہم نے انسان کو سب سے اچھی شکل و صورت میں پیدا کیا ہے۔