سورة التين - آیت 4

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کہ ہم نے آدمی کو خوب سے خوب اندازہ (یعنی خوبصورت ) پیدا کیا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(4)ابتدائی تین آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے انجیر، زیتون، طورسینا اور بلد امین (مکہ مکرمہ) کی قسم کھانے کے بعد فرمایا کہ ہم نے انسان کو سب سے اچھی شکل و صورت میں پیدا کیا ہے۔