سورة الشرح - آیت 8
وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَارْغَب
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اپنے رب کی طرف دل لگا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور تمام علائق دنیا سے الگ ہو کر صرف اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرنے میں لگ جایئے، اور ان لوگوں میں سے نہ ہوجایئے جو فراغت کے اوقات لہو و لعب میں گزارتےہیں اور اپنے رب کی یاد سے غافل ہوجاتے ہیں۔ وباللہ التوفیق۔