سورة الليل - آیت 21
وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ضرور وہ عنقریب راضی (ف 1) ہوگا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(21)تو اسے اپنے رب کی طرف سے ایسا بدلہ ملے گا جس سے وہ خوش ہوجائے گا، یعنی رب العالمین اسے جنت میں داخل کر دے گا۔ یہ بات ابوبکر صدیق (رض) پر پورے طور پر صادق آتی تھی، جیسا کہ ان کے بارے میں تفسیر ابن کثیر کی عبارت کا ترجمہ پیش کیا گیا اور چونکہ قرآن کریم میں عموم لفظ کا اعتبار ہوتا ہے نہ کہ خصوص سبب کا، اس لئے جس مرد مومن کے اندر بھی وہ صفات پائی جائیں گی جن کا ذکر آیت(17)سے (21)تک میں آیا ہے، وہ اس خوشخبری کا مستحق ہوگا جو ان آیات میں دی گئی ہے۔، یعنی جہنم کی بھڑکتی آگ سے دور کردیا جائے گا۔