سورة الليل - آیت 19

وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں جس کا وہ بدلہ دے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(19/20)ان آیات کا تعلق بھی اوپر کی آیات سے ہے اور مفہوم یہ ہے کہ وہ بندہ مومن اپنا جو مال بھی خرچ کرتا ہے وہ محض اپنے رب کی رضا کے لئے کرتا ہے ایسا نہیں کہ کوئی شخص اس پر احسان کئے ہوتا ہے جس کا بدلہ چکانے کے لئے وہ اسے اپنا مال دیتا ہے اور جب بات ایسی ہے کہ وہ محض اپنے رب کی رضا کے لئے خرچ کرتا ہے۔