سورة الليل - آیت 7

فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ہم آسانی کی جگہ اس کے لئے آسان کرینگے (یعنی بہشت کا رستہ)۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(7)اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم دنیا میں ایسے آدمی کے لئے ان نیک کاموں کو آسان بنا دیتے ہیں جو ہماری رضا اور خوشنودی کا سبب ہوتے ہیں اور آخرت میں اسے جنت میں داخل کردیں گے۔