سورة البلد - آیت 10
وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ہم نے اسے دونوں راہیں دکھلائیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(10)اور آخرت کی کامیابی کے لئے اس نے اسے خیر و شر دونوں راہیں دکھا دی ہیں اور ان میں سے ایک راہ کو اختیار کرنے کی صلاحیت دے دی ہے۔