سورة الفجر - آیت 25
فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُ أَحَدٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر اس دن اللہ کے عذاب کے برابر کوئی عذاب نہ کریگا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(25) قیامت کے دن اہل کفر کے لئے عذاب اور قید و بند کی سختی بیان کی گئی ہے کہ اس دن اللہ جل جلالہ انہیں ایسا سخت عذاب دے گا جس کی نظیر انہوں نے دنیا میں نہیں دیکھی ہوگی۔