سورة الفجر - آیت 24

يَقُولُ يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کہے گا کاش کہ میں اپنی زندگی کے لئے کچھ آگے بھیجتا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(24)اور اپنے آپ سے کہے گا، اے کاش ! میں نے اپنی اس آخرت کی زندگی کے لئے دنیا میں اچھے کام کئے ہوتے، لیکن ان حسرتوں اور ندامتوں کا اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا ،اسی بات کو سورۃ الفرقان آیات (27/28) میں یوں بیان کیا گیا ہے۔ ﴿وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَىٰ يَدَيْهِ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا Ĭ” اور اس دن ظالم شخص اپنے ہاتھوں کو چبا چبا کر کہے گا، ہائے کاش ! میں نے رسول کی راہ اختیار کی ہوتی، ہائے افسوس ! کاش میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا۔ “