سورة الفجر - آیت 6

أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کیا تونے نہیں دیکھا کہ تیرے رب نے عاد کیساتھ کیا کیا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(6) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کے زمانے کے کفار و مشرکین کو ڈرانے کے لئے قرآن کریم میں بارہا گزشتہ کافر قوموں کی سرکشی اور پھر ان کے انجام بد کا ذکر فرمایا ہے۔ ان آیات سے بھی مقصود کفار قریش کو خوف دلانا ہے کہ اگر تم بھی اپنے کفر و عناد پر اصرار کرو گے تو بعید نہیں کہ تمہارا انجام بھی عاد و ثمود جیسا ہو۔