سورة الغاشية - آیت 2

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اس دن کتنے منہ ذلیل ہوں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(2)جو لوگ دنیا میں دین حق کا انکار کرتے ہیں، قیامت کے دن ان کے چہرے ذلت و رسوائی کے مارے جھکے ہوں گے، اور دائمی طور پر بہت ہی شدید عذاب میں مبتلا ہوں گے، اور آگ میں انہیں ان کے چہروں کے بل گھسیٹا جائے گا۔