سورة الأعلى - آیت 17

وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور حالانکہ آخرت بہتر اور بہت باقی رہنے والی ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(17)حالانکہ آخرت دنیا سے کہیں بہتر ہے، اس کی نعمتیں لازوال ہیں اور دنیا دار فانی ہے۔ مالک بن دینار کا قول ہے کہ اگر دنیا فنا ہوجانے والے سونے کی بنی ہوتی اور آخرت لازوال ٹھیکرے کی، تو لازوال ٹھیکرے کو فانی سونے پر ترجیح دینا واجب ہوتا، چہ جائیکہ آخرت لازوال سونے کی بنی ہوئی ہے، اور دنیا فانی ٹھیکرے کی۔