سورة الأعلى - آیت 10
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جو ڈرتا ہے شتاب نصیحت قبول کرے گا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(10)جو لوگ اس سے نفع اٹھائیں گے وہ اللہ سے ڈرتے ہوئے برائیوں سے بچیں گے اور اچھائیوں کی طرف سبقت کریں گے۔