سورة الطارق - آیت 16
وَأَكِيدُ كَيْدًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور میں بھی ایک داؤ میں لگا ہوا ہوں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(16)تو وہ جان لیں کہ اللہ بھی ان کے خلاف تدبیر کر رہا ہے اور انہیں جہنم تک پہنچانے کے لئے ان کی رسی کو ڈھیل دی ہے، تاکہ کفر و معصیت میں آخری حدود کو پہنچ جائیں۔