سورة الطارق - آیت 6
خُلِقَ مِن مَّاءٍ دَافِقٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اچھلتے پانی سے بنایا گیا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(6/7)کہ جس اللہ تعالیٰ نے اسے حقیر منی کے ایک قطرہ سے پیدا کیا ہے جو مرد کی ریڑھ اور عورت کے سینے کے درمیان سے نکلتا ہے، وہ یقیناً اس پر قادر ہے کہ اسے دوبارہ زندہ کرے اور میدان محشر میں جمع کر کے اس کے کرتوتوں کا اس سے حساب لے۔