سورة البروج - آیت 20
وَاللَّهُ مِن وَرَائِهِم مُّحِيطٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ان کے پیچھے سے انہیں اللہ نے گھیر رکھا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (20) میں کفار قریش کو مزید دھمکی دیتے ہوئے اللہ نے فرمایا کہ وہ ان کے کارہائے بد کو ایک ایک کر کے لکھ رہا ہے، ان کی کوئی حرکت اور ان کا کوئی عمل اس سے مخفی نہیں ہے، وہ لوگ ہر وقت اور ہر حال میں اس کے قبضہ قدرت میں ہیں، اس سے بھاگ کر ان کے لئے کوئی جائے پناہ نہیں۔