سورة البروج - آیت 6
إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ اس کے پاس بیٹھے تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(6/7) کہ وہ مجرمین اتنے سخت دل تھے کہ اس آگ کے کنارے بیٹھ کر مومنوں اور مومنات کے جسموں کے جلنے کا نظارہ کرتے تھے۔