سورة الانشقاق - آیت 23
وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اللہ خوب جانتا ہے جو وہ دلوں میں رکھتے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(23)اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آیت (23) میں فرمایا ہے کہ ان کے دلوں میں کفر و افترا پردازی، بغض و حسد اور کبر و غرور نے گھر کرلیا ہے، جس کے سبب اللہ نے انہیں ایمان کی توفیق سے محروم کردیا ہے۔