سورة الانشقاق - آیت 20

فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو انہیں کیا ہوا کہ وہ ایمان نہیں لاتے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(20)جب قیامت کا آنا یقینی ہے، اس دن نیک و بد اعمال کی جزا و سزا یقینی ہے اور جنت و جہنم و ہم و خیال نہیں بلکہ امر واقع اور موجود ہے تو پھر ان مشرکین قریش کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ اللہ، اس کے رسول اور قرآن پر ایمان نہیں لاتے اور اپنے گناہوں سے تائب ہو کر دائرہ اسلام میں داخل نہیں ہوجاتے۔