سورة الانشقاق - آیت 10

وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جسے اس کی کتاب پیٹھ پیچھے (ف 2) سے دی گئی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اورجن بدبختوں کےنامہ ہائےاعمال ان کےبائیں ہاتھ میں ان کی پیٹھ کی طرف سےدیئےجائیں گے،رب العلمین ان سےشدیدناراض ہوگا،اورشدت غضب کی وجہ سےان کی طرف دیکھےکابھی نہیں۔