سورة المطففين - آیت 33
وَمَا أُرْسِلُوا عَلَيْهِمْ حَافِظِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور حالانکہ وہ ایمانداروں پر محافظ بنا کر نہیں بھیجے گئے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(33)اللہ تعالیٰ نے فرمایا : حالانکہ وہ مجرمین ان مومنوں کے محافظ و نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے کہ ان کے اعمال پر نظر رکھتے اور ان کی ہدایت و گمراہی کی گواہی دیتے۔ مفسر ابو السعود نے ﴿وَمَا أُرْسِلُوا عَلَيْهِمْ حَافِظِينَ Ĭ کو انہی مجرمین کا قول قرار دیا ہے، وہ کہتے تھے کہ ایمان کا دعویٰ کرنے والے یہ لوگ یقیناً گمراہ ہوگئے ہیں اور یہ ہم پر نگراں اور محافظ نہیں مقرر کئے گئے ہیں کہ ہمیں شرک سے روکیں اور اپنے اسلام کی طرف بلائیں۔