سورة المطففين - آیت 31
وَإِذَا انقَلَبُوا إِلَىٰ أَهْلِهِمُ انقَلَبُوا فَكِهِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو باتیں بناتے لوٹتے تھے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(31)اور جب اپنی مجلسوں سے اٹھ کر اپنے گھروں اور بال بچوں کی طرف چلتے تھے تب بھی مومنوں کا مذاق اڑاتے تھے ان کی عیب جوئی کرتے تھے اور خوب چٹخارے لیتے تھے۔