سورة المطففين - آیت 30
وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جب ان کے پاس سے گزرتے تھے تو آپس میں آنکھ مارتے تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(30) اللہ کے یہ نیک بندے جب مکہ کی سڑکوں اور گلیوں میں ان کے پاس سے گذرتے تھے تو کبر و غرور میں آ کر ان کا مذاق اڑتے تھے اور آپس میں ان کے بارے میں ایک دوسرے کی طرف آنکھوں سے اشارہ کرتے تھے۔