سورة المطففين - آیت 10

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اس میں جھٹلانے والوں کو خرابی ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(10)اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا اس دن اللہ اس کی آیتوں اور روز قیامت کی تکذیب کرنے والوں کے لئے ہلاکت و بربادی ہوگی یا انہیں جہنم کی وادی ویل میں درد ناک عذاب دیا جائے گا۔