سورة التكوير - آیت 24

وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور وہ پوشیدہ بات پر بخیل بھی نہیں ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(24)اور آپ (ﷺ) نے اللہ تعالیٰ کی جو بیش بہا وحی حاصل کی اسے پوری وسعت قلبی کے ساتھ بے کم و کاست امت تک پہنچا دیا، اس بارے میں ذرا بھی بخل سے کام نہیں لیا بلکہ پوری تفصیل کے ساتھ اسے امت کے لئے بیان کردیا۔