سورة التكوير - آیت 20
ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ رسول صاحب قوت ہے عزت والے کے پاس عزت دار (ف 1) ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(20)وہ جبریل امین جنہیں ان کے رب نے ایسی زبردست قوت عطا کی ہے کہ کوئی انسان یا جن ان کے پاس موجود وحی ان سے نہ چھین سکتا ہے اور نہ ہی اس میں کوئی نقص و اضافہ کرسکتا ہے، جیسا کہ سورۃ النجم آیت(5)میں آیا ہے : ﴿عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَىٰ Ĭ” آپ (ﷺ) کو پوری قوت والے فرشتے نے سکھایا ہے“ اور وہ روح الامین فرشتہ عرش والے کے نزدیک بڑا اونچا مقام رکھتے ہیں۔