سورة عبس - آیت 40
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور کتنے منہ اس دن ایسے ہوں گے جن پر غبار پڑا ہوگا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(40/41/42)ان کے چہروں پر حسرت و یاس کی وجہ سے ہوائی اڑ رہی ہوگی اور ان پر سیاہی چھائی ہوگی اور یہ بدترین انجام ان لوگوں کا ہوگا جنہوں نے کفر و سرکشی اور فسق و فجور کی زندگی گزاری ہوگی اور بغیرتوبہ کئے اسی حال میں موت نے انہیں آدبوچا ہوگا۔