سورة عبس - آیت 25

أَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبًّا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کہ ہم نے بڑے زور سے پانی برسایا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(25)اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انسان اپنے کھانے کے بارے میں غور کرے جسے وہ ہر روز کئی بار کھاتا ہے کہ ہم نے اسے کن مراحل سے گزار کر صالح اور مفید غذائی بنائی ہے پہلے ہم نے زمین پر بارش برسایا۔