سورة عبس - آیت 18
مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
خدانے اسے کس چیز سے پیدا کیا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(18/19/20/21/22/23))کیا اسے اپنی حقیقت معلوم نہیں کہ اسے اللہ تعالیٰ نے ایک نطفہ حقیر سے پیدا کیا یہ اور مرنے کے بعد گل سڑ کر مٹی ہوجائے گا اور وہ زندگی بھراپنے جسم میں گندگی ڈھوتا پھرتا ہے اگر وہ اپنی حقیقت پر غور کرتا تو کبر و غرور میں مبتلا نہ ہوتا اور قادر مطلق خالق کے وجود اور حشر و نشر پر ایمان لے آتا اور عمل صالح کر کے آخرت میں جنت کا حقدار بنتا ہے۔