سورة عبس - آیت 12

فَمَن شَاءَ ذَكَرَهُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو جو چاہے اسے یاد کرے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (12)میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اللہ کی جانب سے یہ ایک بہت بڑی نصیحت ہے، جس سے جو چاہے، اس پر عمل کر کے فائدہ اٹھالے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الکہف آیت (29)میں فرمایا ہے : ﴿ فَمَن شَاءَ فَلْيُؤْمِن وَمَن شَاءَ فَلْيَكْفُرْ Ĭ جو چاہے ایمان لے آئے اور جو چاہے کفر کرے“ یعنی جو چاہے ایمان لا کر اپنی عاقبت سدھار لے۔