سورة النازعات - آیت 28

رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّاهَا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اس کا اُچان بلند کیا پھر اسے درست کیا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(28)اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے نبی نوع انسان ! تمہاری تخلیق بڑی بات ہے، یا عظیم وقوی اور بلند و بالا آسمان کی، جسے اللہ نے بنایا ہے، اسے اونچا اٹھایا ہے اور اسے اتنا مضبوط و محکم بنایا ہے کہ انسانی عقل ہمیشہ سے محو حیرت رہی ہے، اور رہے گی۔