سورة النازعات - آیت 24

فَقَالَ أَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر بولا میں تمہارا رب سب سے بڑا ہوں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(24)کہ لوگو ! میں ہی تمہارا سب سے بڑا معبود ہوں، سورۃ القصص آیت (38) میں اللہ تعالیٰ نے اس کے دعوئے الوہیت کو ان الفاظ میں بیان فرمایا ہے : ﴿مَا عَلِمْتُ لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرِي Ĭ ” لوگو ! مجھے معلوم نہیں کہ میرے سوا تمہارا کوئی دوسرا معبود ہے۔ “