سورة النازعات - آیت 20
فَأَرَاهُ الْآيَةَ الْكُبْرَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر اس نے وہ بڑا معجزہ اس کو دکھایا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(20)موسیٰ (علیہ السلام) نے فرعون کے سامنے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیئے گئے اپنے دو بڑے معجزوں (یدبیضاء اور عصائے موسوی) کا اظہارکیا، ان کی لاٹھی سانپ بن کر زمین پر دوڑنے لگی۔