سورة النازعات - آیت 10
يَقُولُونَ أَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ کہتے ہیں کیا ہم الٹے پاؤں لوٹائے جائینگے ؟ یعنی مر کر پھر پیدا ہونگے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(10) جو مشرکین مکہ بعث بعدالموت کا انکار کرتے تھے ان کی حالت بیان کی گئی ہے کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم لوگ دوبارہ زندہ کئے جاؤ گے تو انہیں اس بات سے شدید حیرت ہوتی ہے اور کہتے ہیں یہ بالکل غیر معقول ہے کہ مرنے سے پہلے ہماری جو حالت تھی، مرنے کے بعد دوبارہ پھر اسی حال میں لوٹا دیئے جائیں گے، یعنی زندہ کئے جائیں گے۔